یمنی سرکاری فوج کےسعودی آرامکو کمپنی پر میزائل حملے


یمنی سرکاری فوج کےسعودی آرامکو کمپنی پر میزائل حملے

یمنی سرکارفوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مشہور کمپنی آرامکو پر میزائل داغے ہیں۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جیزان میں واقع مشہورکمپنی آرامکو پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی یمنی انقلابی جوانوں نے آرامکو کمپنی پر بدر1 نامی میزائل سے حملہ کیا تھا تاہم سعودی اتحادی افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیاہے جبکہ یمنی فورسز کا کہنا تھا کہ میزائل اپنے ھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
یمنی سرکاری فوج کے ترجمان شرف لقمان کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں تیزی اوراضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے یمنی فوج نے بھی جوابی کارروائیاں تیز کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز ملک کا دفاع ہر قیمت پر کرتے رہیں گے۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں