مشرقی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ 16 اہلکار ہلاک


مشرقی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ 16 اہلکار ہلاک

مشرقی افغانستان کے صوبےپکتیا میں طالبان کے مسلح افراد نے حملہ کرکے  افغان فوج کے 16اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ پکتیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 16 اہلکار ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے صوبہ پکتیا کے علاقے «جانی‌خیل» میں افغان فوج کے چک پوسٹوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی جوان ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
پکتیا کے گورنر کے ترجمان «عبدالله حسرت»  کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات طالبان کے مسلح افراد نے فوجی ٹھکانوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 فوجی جوان اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 30 فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
ذبیح اللہ کا کہنا ہے کہ گورنر آفس، 5 اہم چک پوسٹ، 5 بکتربند گاڑیاں اور دیگر جنگی سازوسامان پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری