حکومت پاکستان کا ایران بارڈر پر امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کا فیصلہ خوش آئند ہے،شبیر ساجدی


حکومت پاکستان کا ایران بارڈر پر امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کا فیصلہ خوش آئند ہے،شبیر ساجدی

مجلس وحدت مسلمین پاراچنارکے ضلعی سیکرٹری جنرل شبیرساجدی نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ایران بارڈر پر امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے زائرین کو بائی روڈ سفر میں آسانی ہوگی، جس کی وجہ سے ایران ،عراق اور پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ان کا کہنا تھا کہ ہر سال محرم الحرام، صفر المظفر اور سال کے مختلف اوقات میں لاکھوں زائرین ایران اور عراق کے لئے پاکستان سے روانہ ہوتے ہیں لیکن گزشتہ حکومتوں نے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے، جس سے زائرین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ شبیرساجدی کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات کو بھی بہتر بنانا چاہیے تاکہ زائرین کا کوئٹہ سے باڈر اور باڈر سے کوئٹہ سفرمحفوظ بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اور مشکلات کے ازالے کے لئے کسی بھی حکومت کا یہ پہلا قدم ہے، جو قابل ستائش ہے امید کرتے ہیں ان تمام وعدوںپر عمل درآمد کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری