سندھ بھر میں 8 تا 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

حکومت سندھ نے محرم الحرام کے موقع پرصوبے بھر میں 3 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ بھر میں 8 تا 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 8 سے 10 محرم تک ہوگی اور اس کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا، جب کہ سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش، لاوڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال، دل آزار تقاریر، وال چاکنگ اور ہیلی کیم کے استعمال پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 3 روز کے لیے جب کہ دیگر احکامات پر یکم تا دس محرم تک پابندی ہوگی۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری