بھارت اور امریکا پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، حامدموسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بقاوسلامتی کیخلاف گھنائونی سازشوں میں مصروف امریکہ بھارت گٹھ جوڑخطرہ عظیم ہے۔

بھارت اور امریکا پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، حامدموسوی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے امریکی وزیرخارجہ کے مختصردورہ پاکستان میں حکومت کو ڈومورمطالبات کی فہرست تھماکر نئی دہلی یاترا معنی خیزہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے۔
ٹرمپ نے جب سے امریکی اقتدارسنبھالا ہے دنیائے اسلام کیخلاف گھنائونے جرائم کاارتکاب کررہاہے پاکستان اسکا خاص نشانہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کویوم ختم نبوت کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آقای موسوی نے باورکرایاکہ امریکا پاکستان کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں اور ڈومور کے مطالبات کرتارہتاہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری