بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ پرحملہ، جامع تحقیقات کا حکم

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کے بارے میں جامع اور فوری تحقیقات کا حکم دیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو بے نقاب کرنے کا حکم دیا ہے۔
عراقی حکومت کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی بے توجہی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قونصلیٹ پر حملہ کرنے والوں کا تعلق داعش اور بعث پارٹی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر بصرہ میں بعض شرپسندوں نے ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو آگ لگادی تھی جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں