شمالی عراق میں ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری، شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ


شمالی عراق میں ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری، شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

ترک حکام کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں موجود پی کے کے، کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے نے آناتولی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی عراق میں پی کے کے سے متعلق متعدد ٹھکانوں پر بمباری کرکے انہیں مکمل طور تباہ کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کرد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں متعدد خفیہ ٹھکانوں کیساتھ ساتھ کئی اسلحے کے گودام بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

ترک لڑاکا طیاروں کے حملوں کے بارے میں عراقی حکومت کی طرف سے اب تک کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، ترکی اور یورپی یونین نے پی کے کے کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری