اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، وزیرمملکت داخلہ کا آپریشن کا جائزہ


اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، وزیرمملکت داخلہ کا آپریشن کا جائزہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں سی ڈی اے اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے اطراف سیکٹر جی 12 میں غیر قانونی شادی ہال گرائے جارہے ہیں جب کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سی ڈی  اے کے ساڑھے 300 سے زائد اہلکار آپریشن میں شریک ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی کشمیر ہائی وے کا دورہ کیا پولیس و سی ڈی اے کے مشترکہ آپریشن کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے نے وزیر مملکت کو آپریشن پر بریفنگ دی جب کہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن تبدیلی کا نشان ہے، این او سی اور اجازت کے بغیر کی گئی تمام تعمیرات گرائی جائیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری