امریکا کا چینی مصنوعات پر مزید 267 ارب ڈالر ٹیکس لگانے کا عندیہ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر اضافی 267 ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

 تسنیم خبررساں ادارے نے اردو داون نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ  اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عندیہ کو حقیقی روپ دیتے ہیں تو چین کے ساتھ تجارتی جنگ میں شدت آجائے گی اورتقریباً تمام ہی چینی مصنوعات ٹیکس کے دائرکار میں شامل ہو جائیں گی۔

امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم نے چینی کی ٹیکنالوجی پر 50 ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کیے اور بعدازں 200 ارب روپے ڈالر کے مزید ٹیرف لگائے گئے اور مجھے یہ کہتے ہوئے تکلیف ہے کہ 267 ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کرنے کی تیاری پوری ہے اور مختصر سےنوٹس پر اطلاق ہوجائے گا جس کے بعد صورتحال یکسر مختلف ہو جائےگی‘۔

خٰیال رہے کہ امریکا نے رواں برس جولائی میں چین کی صنعتی مصنوعات پر 50 ارب ڈالر عائد کیے تھے جس کے ردعمل میں چین نے بھی امریکی درآمد اشیاء پر ٹیکس نافذ کیے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں