جیل میں مریم نواز کو کوئی پرابلم نہیں ہے، سینٹرل جیل اڈیالہ کی ترجمان


جیل میں مریم نواز کو کوئی پرابلم نہیں ہے، سینٹرل جیل اڈیالہ کی ترجمان

سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز مکمل طور پر ہشاش بشاش جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف،کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی جسمانی طور پر کمزور ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز مکمل طور پر ہشاش بشاش جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف،کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی جسمانی طور پر کمزور ہوگئے ہیں _

سینٹرل جیل اڈیالہ کی ترجمان کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل میں بھی پسند کے کھانے کھاتے ہیں، دیسی مرغ بھی خوراک میں استعمال کر رہے ہیں، کیپٹن صفدر اکثر جیل کا کھانا بھی کھا لیتے ہیں، چاروں مسلم لیگی رہنما جیل میں الگ رکھے گئے ہیں اور مریم نواز اور نواز شریف کو انگریز کے بنائے ہوئے قانون کے تحت سپر کلاس سہولیات دی گئی ہیں اور انہیں پرتعیش کھانے دیئے جارہے ہیں_

گزشتہ جمعرات کو جیل میں ملاقاتوں کے دوران مریم نواز نے کہا کہ جیل میں انھیں کوئی پرابلم نہیں ہے، اپنے موقف پر قائم ہیں، جیل میں سب سے زیادہ ملاقاتی نواز شریف کے آتے ہیں، دوسرے نمبر پر حنیف عباسی، پھر مریم نواز کی سہیلیاں اور سب سے کم ملاقاتی کیپٹن صفدر کے آتے ہیں، تینوں کو جیل میں 2 ماہ سے زائد ہوگئے ہیں جبکہ حنیف عباسی کو 50 دن مکمل ہوگئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری