کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجنوں ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان گرفتار کرلیے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،کراچی کے علاقے شریف آباد اور ناظم آباد میں پولیس نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کیں جس کے باعث کئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی کے علاقے شریف آباد اور ناظم آباد میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، جہاں سے 12 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے عزیز بھٹی میں پولیس کارروائی کے دوران 4 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں