افغانستان: احمد شاہ مسعود کے قافلے پر خودکش حملہ، 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شاہ مسعود کے قافلے کو ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نشانہ بنایا ہے اور اس حملے میں 7 افراد جان بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں-

افغانستان: احمد شاہ مسعود کے قافلے پر خودکش حملہ، 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

تسنیم خبررساں ادارے نے افغان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ احمدشاہ مسعود کے طرفداروں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔
کابل پولیس کمانڈر «حشمت استانکزی» کا کہنا ہے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے مسعود کو "قومی ہیرو" کا خطاب دیا تھا۔ ان کی برسی کے دن یعنی 9 ستمبر کو افغانستان میں "یوم مسعود" کی حیثیت سے منایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ احمد شاہ مسعودافغانستان کے ایک سیاسی و عسکری رہنما تھے، جو 1979ء سے 1989ء کے درمیان سوویت قبضے کے خلاف مزاحمت میں اور بعد ازاں خانہ جنگی کے ایام میں بھی مرکزی حیثیت کے حامل تھے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری