قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32لاکھ روپیہ دینے کا اعلان

وزیراعظم کی اپیل پرقومی کرکٹ ٹیم نے ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32لاکھ روپیہ دینے کا اعلان

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی تیاری کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک منتخب اسکواڈ کے 16 کرکٹرز نے ڈیمز کی تعمیر کیلیے 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے فنڈز کیلیے اپیل کی ہے دنیا بھر سے پاکستانی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اس منصوبے کی تکمیل سے ہماری آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی، اس کیلیے ملک کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری