حکومت کی جانب سےعلماء کرام اور لائوڈ اسپیکر پرپابندی قابل برداشت نہیں، شیعہ علماء کونسل


حکومت کی جانب سےعلماء کرام اور لائوڈ اسپیکر پرپابندی قابل برداشت نہیں، شیعہ علماء کونسل

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے نمائش چورنگی پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا مختلف امام بارگاہوں میں آج سے مجلس عزاء و جلوس عزاء کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت سندھ کی جانب سے لائوڈ اسپیکر اور علماء کرام کے مختلف اضلاع میں پاپندی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے اس طرح کے ہتکھنڈوں سے مجلس عزاء و جلوس عزاء کو مثاثر کرنے کی کوشیش کی جارہی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاسوں میں اس طرح کے ضابطہ اخلاق کا ذکر نہیں کیا جاتا اور اجلاس میں طے ہونیوالے فیصلوں پر عمل در آمد نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے محرم الحرام سے پہلے ایک انتشار اور تصادم کی فضاء بنائی جاتی ہے تا کہ فرقہ واریت کو ہوا دی جائے ایسی صورتحال میں تصادم یا کوئی ناخشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام ترذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مجلس و جلوس عزاء ہماری شہری آزادی کا مسئلہ ہے جس سے ہم کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے اور اگر ہمیں اپنے حقوق کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی دینے پڑے تو ہم یہ بھی کریں گے لہذا حکومت سندھ اپنا قبلہ درست کر لے اگر لائوڈ اسپیکر کے استعمال کو روکا گیا اور اس پر ایف آئی آرکاٹی گی اور سیکیورٹی کی طرف سے سبیلوں کو روکا گیا تو ہم بھرپور عوامی قوت اور طاقت کا استعمال کریں گے اور سندھ کی تمام شاہراہوں کو بلاک کردیں گے۔
علامہ ناظر کا کہناتھا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جنہوں نے ملک میں تبدیلی کانعرہ لگایا لیکن عزاداری کے لئے وہی پرانے ہتکھنڈے استعمال کئے گئے۔
انہوں نے کہا عزاداری سید الشہداء پرہم حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کو تیار ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت بھی ہم سے بھرپور تعاون کرے گی۔
اس موقع پر حسنین مہدی،علامہ جی ایم کراروی ،علامہ کامران عابدی،علامہ جعفر سبحانی،یعقوب شہباز،ایس ایم نقی،رضی حیدر رضوی،حسن صغیر عابدی،شمس الحسن شمسی یعقوب شہباز سمیت دیگر علماء کرام بھی موجودتھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری