چینی سفیر یاو جنگ کی وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن سے ملاقات

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے گزشتہ روز چین کے سفیر یاو جنگ سے اہم ملاقات کی۔

چینی سفیر یاو جنگ کی وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن سے ملاقات

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے گزشتہ روز چین کے سفیر یاو جنگ سے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں ترقی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چین گلگت بلتستان حکومت کو پانچ ارب روپوں کی سپیشل گرانٹ دے گا یہ رقم گلگت بلتستان حکومت کو ایک ہفتے کے اندر مل جائے گی۔
یہ رقم گلگت بلتستان میں عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
چین کا پاکستان میں موجود سفارت خانہ اپنے خصوصی فنڈ سے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں اور فلاحی اداروں کو دو کروڑ کی اشیا ضروریہ بھی فراہم کرے گا۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری