مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت جاری مزید 2نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے علاقے گلورا میں بھارتی فورسز نے محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت جاری مزید 2نوجوان شہید

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کےضلع ہندواڑہ کے علاقے گلورا میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،علاقے کے بیشتر اسکول بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، قابض بھارتی فوج نے ہند واڑہ کے علاقےگلورا Guloora کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دوکشمیریوں کو شہید کر دیا، دونوں شہداء کی لیاقت اور فرقان کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔
بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے میں گھروں کی تلاشی بھی لی، بھارتی مظالم سامنے آنے سے روکنے کیلئے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی اور بیشتر اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب حریت قیادت نے جمعے کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں حریت رہنما حکیم الرحمان سلطانی کے قتل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراناہے۔
حریت رہنما حکیم الرحمان سلطانی کو سوپور میں 3روز قبل گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری