افغانستان: طالبان کا ''خم آب'' پر قبضہ، سیکیورٹی فورسز پر شدید حملے جاری

طالبان کے مسلح افراد نے صوبہ جوزجان کے علاقے خم آب پر قبضہ کرکے حکومت کو مکمل طورپر بے دخل کردیاہے۔

افغانستان: طالبان کا ''خم آب'' پر قبضہ، سیکیورٹی فورسز پر شدید حملے جاری

تسنیم خبررساں ادارے نے افغان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے صوبہ جوزجان کے علاقے خم آب پر قبضہ کرکے حکومت کو مکمل طورپر بے دخل کردیاہے۔
افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں رات گئےطالبان نے چار حملوں کے دوران 60 افغان اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے رات گئے 4 صوبوں میں سیکیورٹی فورسز پر شدید حملے کیے۔
طالبان نے صوبے سرپل میں حملہ کرکے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا جبکہ صوبائی دارالحکومت پر بھی قبضے کا خدشہ ہے۔ سرپل شہر میں طالبان کے حملے میں17 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
طالبان نے سرپل میں ایک چیک پوسٹ پر بھی قبضہ کرلیا۔ جھڑپ میں39 طالبان جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ طالبان نے صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں بھی حملہ کیا جس میں 19 اہلکار جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
صوبہ سمنگان میں بھی طالبان نے 2 چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس میں 14 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اسی طرح صوبے جاؤزجان میں سیکڑوں طالبان نے ضلع خوماب پر حملہ کیا جس میں 8 اہلکار مارے گئے۔
افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں رات گئے مارٹر بم حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔

 

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری