ایرانی سرحد پر ترک فوج کے 5اہلکار شدید زخمی


ایرانی سرحد پر ترک فوج کے 5اہلکار شدید زخمی

ترک فوج کے 5 اہلکار اسلامی جمہوریہ ایران سے ملحقہ سرحد پر باردودی سرنگ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک فوج کے اہلکار سرحدی علاقے میں گشت کررہے تھے ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر بارودی سرنگ پی کے کے سے وابستہ شرپسندوں نے چھپائی ہوئی تھی جو حادثے کا سبب بنی۔
سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر ایغدیر نامی شہر کے مرکزی اسپتال منتقل کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا، ترکی اور یورپی یونین نے پی کے کے کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری