سابق وزیراعظم کی پیرول پررہائی میں 3 دن کی توسیع


سابق وزیراعظم کی پیرول پررہائی میں 3 دن کی توسیع

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹئرڈ صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت میں 3 روز کی توسیع کرد گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت میں 3 روز کی توسیع کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔
کینسر کے مرض میں مبتلا سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن کے ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں اور اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد صفدر کو یہ خبر پہنچا دی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں افراد کو ابتدائی طور پر 12 گھنٹوں کے لیے رہائی ملی تھی، تاہم بعد ازاں پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد رہائی کی مدت میں 3 روز کی توسیع دے دی گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری