افغان پریمیئر لیگ :شاہد آفریدی کیلئے ایک لاکھ ڈالر


افغان پریمیئر لیگ :شاہد آفریدی کیلئے ایک لاکھ ڈالر

پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی سمیت کئی کھلاڑی شارجہ میں افغان ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دبئی میں افغان پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ ہوئی۔ پکتیا کی ٹیم نے شاہد آفریدی کوایک لاکھ ڈالر میں خریدلیا۔ قندھار نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں لیا ہے۔ ننگر ہار نے مجیب زدران کو لیا ہے۔

پاکستان کے شاہد آفریدی، شعیب ملک، مصباح الحق، محمد حفیظ، سہیل تنویر، عمران خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، محمد نواز، عماد وسیم، محمد عرفان، جنید خان، فہیم اشرف، یاسر شاہ، امام الحق، عمران نذیر، فواد عالم ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ افغان پریمیئر لیگ 5 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک شارجہ میں شیڈول ہے۔ ایونٹ میں 40 سے زائد غیرملکی کرکٹرز شرکت کریں گے۔

ایونٹ میں افغانستان کے مختلف شہروں کے نام پر 5ٹیمیں ہیں۔ بلخ، کابل، قندھار، ننگرہار اور پکیتا کی ٹیمیں ایونٹ کا حصہ بنیں گی۔ لیگ میں مجموعی طور پر 23 میچز ہوں گے۔ ڈرافٹنگ میں افغانستان سمیت350 کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی۔ پی سی بی کو افغان لیگ کے حوالے سے اپنی پالیسی ابھی بنانا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری