پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ


پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ نرخ میں 200 روپے اضافہ دیکھا گی_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 1194 ڈالر  پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی سونے کی قیمتوں‌ میں‌ اضافه ہوا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے زیادہ ہوئے جس کے بعد نئی قیمت 58ہزار 650 روپے تک پہنچی جبکہ 10 گرام کے نرخ 172 روپے اضافے کے بعد 50ہزار 2سو 83 روپے تک پہنچے۔

سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔ علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 1194 ڈالرز تک پہنچ گئیں تھیں، انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے منفی اثرات مقامی بازاروں میں بھی دیکھے گئے تھے۔

گولڈ ڈیلرز نے کہا کہ چند روز سے افواہیں گردش میں ہیں کہ حکومت 5 ہزار روپے کے نوٹ اور 40 ہزار روپے کا انعامی بانڈز بند کررہی ہے جبکہ کل اسٹیٹ بینک کا بیان بھی سامنے آیا تھا کہ کوئی نوٹ یا بانڈ بند نہیں کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 4 ستمبر کو عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونا 100 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 58 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچی تھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری