چین میں کار سوار نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، 55 ہلاک یازخمی


چین میں کار سوار نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، 55 ہلاک یازخمی

چین کے صوبہ ہنان میں کار سوار نے تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ راہگیروں پر کار چڑھانے کا واقعہ ہنان کے شہر ہینگ یانگ کے بن جیانگ اسکوائر میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چند افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے زخمی کیا گیا۔
حکام کی جانب سے واقعے کو دہشت گردی یا غلطی قرار دینے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا تاہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی راہگیروں پر چڑھائی۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ راہگیروں پر گاڑی چڑھانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے گرفتار شخص کی شناخت 54 سالہ یانگ زن ین کے نام سے ظاہر کی گئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص پہلے بھی جلاؤ گھیراؤ اور منشیات کے مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری