السویداء کے مضافات میں شامی فوج کی پیشقدمی، متعدد دہشت گرد ہلاک


السویداء کے مضافات میں شامی فوج کی پیشقدمی، متعدد دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے صوبہ السویداء اور دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے صوبہ السویداء کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے باقاعدہ طورپر آپریشن کا آغازکردیا ہے اور پورا علاقہ اب فوج کےمحاصرے میں ہے۔
سانا نیوز کا کہنا ہے کہ شامی سرکاری فوج صوبہ السویدا کے علاقے ''تلول الصفا'' میں موجود ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
فوج نے دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کو چاروں طرف سے گھیرلیاہے، بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ السویدا میں تلول الصفاء نامی علاقہ داعشی دہشت گردوں کا اہم مرکز ہے۔
دیرالز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فوج نے سرچ آپریشن کرکے متعدد اسلحے کے گودام دریافت کرلیا ہے جس میں مختلف قسم کے خطرناک ہتھیار چھپایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ شام میں اسرائیل، امریکا اور سعودی عرب کو بدترین شکست ہوئی ہے اوراب ملک بھر سے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ قریب ہے۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں