گلگت: مجالس اور جلوس کی نگرانی کے لئے پہلی دفعہ صوبائی کنٹرول روم قائم


گلگت: مجالس اور جلوس کی نگرانی کے لئے پہلی دفعہ صوبائی کنٹرول روم قائم

گلگت بلتستان میں محرم الحرام مجالس اور جلوس کی سیکورٹی نگرانی کے لئے پہلی دفعہ صوبائی کنٹرول روم قائم کیاگیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں محرم الحرام مجالس اور جلوس کی سیکورٹی نگرانی کے لئے پہلی دفعہ صوبائی کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے، جس کے ذریعے صوبہ بھر کے تمام امام بارگاہوں مساجد اور جلوس کے راستوں پر نظررکھی جائے گی۔
ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر جلوس کے روٹس کا معائنہ کرچکے ہیں سیکورٹی کے لیے پاک فوج، جی بی سکاؤٹس، جی بی پولیس اور رینجرز تعینات ہونگی۔
محکمہ داخلہ کے زرائع کا کہناہے کہ 9/10محرم الحرام کو گلگت بلتستان کے حدود میں کے کے ایچ، با بوسرٹاپ اور شندور بند رہے گا جبکہ آٹھ محرم الحرام کو جگلوٹ تھلیچی سے گلگت آمد بند کی جا ئے گا۔
گڈی داس کے مقام پر کے پی کے پولیس اور جی بی پولیس مشترکہ گشت کریں گی اور سیف سٹی کے کیمروں کے علاوہ ہینڈی کیمروں کے زریعے جلوس کی نگرانی کی جا ئے گی۔
صوبے کے اہم حساس علاقوں میں امن کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں امن کمیٹی اور رضا کاروں کے زریعے جلوسوں کی نگرانی کی جا ئے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ضلع دیامر اور ضلع غذر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج نے سیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں اور کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری