ایرانی سفیرکی وزیرپیٹرولیم سے ملاقات، پاک ایران گیس پائپ لائن جلدمکمل کرنےکاعزم


ایرانی سفیرکی وزیرپیٹرولیم سے ملاقات، پاک ایران گیس پائپ لائن جلدمکمل کرنےکاعزم

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے وزیرپیٹرولیم سے ملاقات میں گیس پائپ لائن سمیت اہم امور پر بات چیت کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ایرانی سفیرمہدی دوست کی وفاقی وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان سے ملاقات ہوئی جس میں پاک ایران گیس لائن منصوبے پر بات چیت کی گئی۔
مہدی ہنردوست نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے وفاقی وزیر غلام سرورخان کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔
وفاقی وزیرغلام سرور خان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ دورے سے قبل ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر دونوں ملکوں کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوگا ۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرورخان نے مزید کہا کہ پاکستان بغیر کسی بیرونی دباوکے پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری