ریڈیو پاکستان پشاورسے محرم کے دوران خصوصی پروگرام نشرکرنے کا اعلان


ریڈیو پاکستان پشاورسے محرم کے دوران خصوصی پروگرام نشرکرنے کا اعلان

ریجنل ڈائریکٹرلائق زادہ لائق نےکہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور محرم الحرام میں خصوصی پروگرام نشر کریگا۔


تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ریجنل ڈائریکٹرلائق زادہ لائق کا کہنا ہے کہ ریڈیوپاکستان پشاورکو ایک منفرد مقام حاصل ہے اس لیے کہ ہماری آواز اُن تمام علاقوں تک پہنچتی ہے جہاں ہمارے اہل تشیع بھائی آباد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں پاڑا چنار، کوہاٹ اور ہنگو سے مرثیے اور نوحے ریکارڈ کرانے کے لیے ذاکرین کو بلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امسال 100کے قریب نئے نوحے، سوزوسلام اور مرثیے ریکارڈ ہوں گے۔
ذاکرین کی ریکارڈنگ سینئر پروڈیوسر فائق نواز اور پروڈیو سر اعزاز علی خان گوہر کررہے ہیں جبکہ نگران پروگرام منیجر ظاہر شاہ آفریدی اور طفیل احمد ہیں۔
واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان پشاور سےاہل بیت کی سیرت اور واقعہ کربلاسے متعلق مختلف تقاریربھی نشرہوں گی جس کے لیے جید علماء کرام کو دعوت دی جارہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری