اقلیتوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، شیریں مزاری


اقلیتوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اقلیتوں سمیت انسانی حقوق کے تحفظ کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے مربوط حکمت عملی کے لیے اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔
اقلیتی برادری کے ترجمانوں پر مشتمل وفد کے ساتھ اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ’حکومت اقلیتی برادری کے لیے آزادی اور سیکیورٹی سے متعلق حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ان کی سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری کے لئے اقدامات کئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی سیکریٹری رابعہ جویری اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اقلیتوں کے وفد نے حکومت کوبعض سفارشات بھی پیش کی ہیں اور حکومت کی جانب سے وفد کو قانون، پالیسی اور اقدامات کے اطلاق سے متعلق مکمل بریف کیا گیا۔۔
وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ آئین میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہے اور وزارت انسانی حقوق اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔
شیریں مزاری نے واضح کیا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مذہبی آزادی اور مکمل سیکیورٹی حاصل ہے اور انہیں ماں دروطن میں دیگر شہریوں کے ساتھ یکساں حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے اقلیتوں کے لیے گراں قدر خدمات پیش کیں اور اقلیتی برادری بھی حکومت کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری