ترک وزیر خارجہ اعلی سرکاری وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے


ترک وزیر خارجہ اعلی سرکاری وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اغلو پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دونوں وزرائےخارجہ کے درمیان وفود کے ہمراہ مذاکرات ہوں گے جن میں باہمی تعلقات، تجارتی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

اسلام آباد میں اپنی مصروفیت کے دوران ترک وزیرخارجہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقاتیں کریں گےاور ترک صدر کا پیغام انہیں پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات بہت ہی اچھے رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری