برطانوی سفیرکی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات۔ اہم امور پر بات چیت


برطانوی سفیرکی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات۔ اہم امور پر بات چیت

برطانوی سفیر نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے آئی ایس پی آر کے حوالےسے بتایا ہے کہ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری