شمالی وزیرستان: پاک فوج کی ملک دشمن عناصر کے ساتھ جھڑپ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک


شمالی وزیرستان: پاک فوج کی ملک دشمن عناصر کے ساتھ جھڑپ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ان دہشتگردوں نے گذشتہ سال دسمبر میں بھی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ معین شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں آپریشنل سطح کا دہشتگرد آفتاب پراکے بھی شامل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فوجی اہلکاروں نائب صوبیدارنذیر احمد چانڈیو، سپاہی فخر اور سپاہی عامر نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

جبکہ پاک فوج کی کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری