مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 8 کشمیری مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 8 کشمیری مسلمان شہید

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 8 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کشمیر ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپورمیں علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد کپواڑا کے علاقے میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 3 نوجوانوں کو فائرنگ سے شہید کردیا گیا اور 3 نوجوانوں کو ریاسی کے علاقے میں شہید کیا گیا۔

بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی، سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہندواڑہ میں 2 نوجوانوں کی شہادت پر مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ نہتے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری