9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری +سند


9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری +سند

وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین(ع) اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

پاکستان بھر میں ہر سال یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔

 

وزارت داخلہ کی جانب سے 9 محرم بروز جمعرات 20 ستمبر اور 10 محرم بروز جمعہ 21 ستمبر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری