وزیرخارجہ آج کو دورہ افغانستان پر روانہ ہوں گے


وزیرخارجہ آج کو دورہ افغانستان پر روانہ ہوں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،دورے کے دوران افغان وزارت خارجہ میں پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے جبکہ دوطرفہ تجارتی امور اور افغانستان-پاکستان ایکشن پلان فارپیس اینڈ اسٹیبلیٹی پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی افغان صدر کو وزیراعظم کی جانب سے پاکستان دورے کی دعوت دیں گے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کا وزیرخارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری