نئی حکومت تبدیلی کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کرے آمرانہ اور فرد واحد کے فیصلوں کا تاثر ختم کیاجائے، حامد موسوی


نئی حکومت تبدیلی کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کرے آمرانہ اور فرد واحد کے فیصلوں کا تاثر ختم کیاجائے، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ نئی حکومت تبدیلی کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کرے آمرانہ اور فرد واحد کے فیصلوں کا تاثر ختم کیاجائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعروں پر تنقید کرتے ہوئے آمرانہ سوچ قرار دیا ہے۔
حامد موسوی کا کہنا ہے کہ حکومت تبدیلی کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کرے۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے انتظامات میں حکومت تساہل پسندی کا شکار ہے۔
وزارت داخلہ میں تاحال کنٹرول رومز کا قیام نہ ہونا اور ذمہ دار شخصیات کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے۔
نئی حکومت تبدیلی کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کرے آمرانہ اور فرد واحد کے فیصلوں کا تاثر ختم کیاجائے۔
توہین رسالت کی جسارتوں کے خاتمے کیلئے عالم اسلام کو حسینی کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید جرار کاظمی اور چوہدری عمران عباس کی سرکردگی میں ٹی این ایف جے اوورسیز امریکہ اور اٹلی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حامد موسوی نے کہا کہ اس بار بھی علماء و ذاکرین پر پابندیوں کی پرانی اور روایتی لسٹیں نکالی گئیں وزیروں مشیروں سے رابطہ ناممکن ہے کالعدم جماعتیں اب بھی آزاد پھر رہی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری