پاکستان میں توانائی کے بحران کا جلد خاتمہ کیا جائے گا، سی پیک کے خلاف خبریں من گھڑت ہیں، چینی سفارکار


پاکستان میں توانائی کے بحران کا جلد خاتمہ کیا جائے گا، سی پیک کے خلاف خبریں من گھڑت ہیں، چینی سفارکار

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی مشن آف چیف ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے خلاف بین لاقوامی میڈیا کی خبریں من گھڑت ہیں، توانائی کے بحران کے خاتمے کیلیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر پاکستانی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ژاؤ لی جیان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سی پیک پر پورے زور و شور سے کام جاری ہے۔
ژاؤ لی جیان نے کہا کہ توانائی، انفرا اسٹرکچر، گوادر اور ملک میں اقتصادی زونز پر کام ہو رہا ہے، توانائی کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم کے بعد اب ساہیوال کول فائبر پاور پلانٹ سے قومی گرڈ کو 1320میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ منصوبہ ہے جسے چینی اور پاکستانی انجینئرز نے 22 مہینوں میں مکمل کیا اور اس پلانٹ میں 1200 افراد جس میں 600 چینی اور 600پاکستانی برسر روزگار ہیں، اس کی لاگت 1.8ارب ڈالر ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری