مغربی افغانستان میں طالبان کا حملہ، فوجی ہیلی کاپٹرتباہ، 4 اہلکار ہلاک


مغربی افغانستان میں طالبان کا حملہ، فوجی ہیلی کاپٹرتباہ، 4 اہلکار ہلاک

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی صوبے فراہ میں طالبان کے حملے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹرتباہ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے افغان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے گزشتہ شب ایک فوجی ہیلی کاپٹرکو نشانہ بنا کر تباہ کردیاہے جس میں سوار 4 فوجی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے فوجی ہیلی کاپٹرکو صوبہ فراہ کے علاقے «رنج» میں نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ افغان وزارت دفاع نے ابھی تک پہلی کاپٹر کے گرائے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری