وزیراعظم ہاؤس 20 کروڑ عوام کا دفتر ہے، کوئی ختم نہیں کرسکتا، نفیسہ شاہ


وزیراعظم ہاؤس 20 کروڑ عوام کا دفتر ہے، کوئی ختم نہیں کرسکتا، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ کسی کو وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر ختم کرنے کا حق کیسے ہوسکتا ہے؟ وزیراعظم ہاؤس 20 کروڑ عوام کا دفتر ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان 5 سال کے لیے وزیراعظم بنے ہیں، وزیراعظم ہاؤس 20 کروڑ عوام کا دفتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے سے اس کی اہمیت کتنی ہوگی؟ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے میں اربوں روپے خرچ ہوں گے۔
رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 15 سے 20 یونیورسٹیز ہیں ان کا حال جاکر دیکھا جائے، وزیراعظم ہاؤس کو ختم کرنے کا فیصلہ صرف عمران خان کا ہوسکتا ہے۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ وزیراعظم جو ہوگا اس کے لیے فیصلہ آپ کیسے کرسکتے ہیں؟ حکومت کو چاہیے کہ وہ قبضہ مافیا اور چائنا کٹنگ کے خلاف کارروائی کرے۔
انہوں نے کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میں ٹرانسپرنسی کے مسائل درپیش رہے ہیں، تاثر تھا کہ شریف خاندان کلثوم نواز کی بیماری سے مکمل آگاہی نہیں دے رہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری