امریکا میں سمندری طوفان فلورنس نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک


امریکا میں سمندری طوفان فلورنس نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک

امریکا میں سمندری طوفان فلورنس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور لاکھوں بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور نومولود بچہ بھی شامل ہے، دونوں کی ہلاکت گھر پر درخت گرنے سے ہوئی۔

امریکا کے مشرقی علاقوں میں آنے والے طوفان فلورنس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے متاثرہ علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے متعدد درخت گر گئے۔

شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ نو لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔

کئی علاقوں میں دو فٹ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مزید ساڑھے 3 فٹ بارش کا امکان ہے، طوفان سے متاثرہ 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ماہرین نے طوفان کی شدت کم ہونے کے باوجود آندھی، موسلا دھار بارشوں اور بدترین سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

طوفان آج شمالی اور جنوبی کیرولائنا سے گزر کر آئندہ ہفتے شمالی امریکا میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری