دبئی: منشیات استعمال کرنے پر11 نوجوان گرفتار


دبئی: منشیات استعمال کرنے پر11 نوجوان گرفتار

دبئی پولیس نے منشیات استعمال کرنے پر11 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دبئی پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان دبئی کے ایک 4اسٹار ہوٹل میں مقیم تھے جہاں حشیش اور نشہ آور گولیات استعمال کر رہے تھے۔

محکمہ خفیہ نے اطلاع دی تھی کہ 3خلیجی نوجوان دبئی کے وادی سیلیکون کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں اور منشیات استعمال کر رہے ہیں۔

معلومات کی تصدیق کے بعد پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں کمرے میں 4لڑکیاں اور 4لڑکے بھی گرفتار ہوئے۔ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط ہوئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری