وزیر اعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے


وزیر اعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مزار قائد پر حاضری سمیت امن و امان اور وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں سے متعلق اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے اتوار کو پہلی بار کراچی کے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں، وہ پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے اور محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر روایت کے برعکس تمام اجلاس گورنر ہاؤس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہوں گے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہو گا جس میں گرین لائن بس منصوبے، فراہمی آب کے منصوبے کے فور اور کراچی پیکیج پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس بھی ہو گا جس میں گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں پودا لگانے کے علاوہ تاجروں، نمایاں شخصیات اور صحافیوں کے وفود سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

اتوار کی رات وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں فنڈ ریزنگ عشائیے میں شرکت کریں گے اور اسی رات اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری