پاکستان میں آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ


پاکستان میں آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ

آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد 10 کلو کا تھیلا 20 روپے اضافے کے بعد 765 روپے تک پہنچ گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،گندم کے نئے نرخ 1240 روپے سے بڑھ کر 1325 تک پہنچے جس کے باعث اوپن ریٹیل مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 20 روپے اضافہ ہوا۔

فلور ملز  اور اس کی خرید و فروخت کرنے والے تاجروں نے آٹے کی فی کلو قیمت پر 20 روپے کا اضافہ کیا 745 سے بڑھ کر 765 روپے تک جا پہنچی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مہنگائی کی شرح چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

مہنگائی میں اضافے کی شرح پانچ اعشاریہ آٹھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مرکزی بینک نے آئندہ دنوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کی پیش گوئی بھی کی تھی۔

ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا تھا رواں مالی سال کے لئے حکومت نے افراط زر کا ہدف چھ فیصد مقرر کیا جبکہ مہنگائی 5.84 فیصد تک پہنچ چکی۔

ماہ اگست میں بنیادی افراط زر کی شرح سات اعشاریہ سات فیصد تھی جو تین سال دس ماہ کی بلند ترین سطح ہے جبکہ اشیاء خوردونوش میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ تین فیصد تک پہنچی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری