نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرتا ہے، بی بی سلیمہ


نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرتا ہے، بی بی سلیمہ

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ کربلاحق پرستوں کی رزمگاہ اور حماسہ حسینی کی لازوال داستان کا نام ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ امام حسین ؑ نے اپنے قیام کے ذریعے ظاہری تقویٰ اور پرہیز گاری کی نمائش کرنے والوں کے چہروں سے نقاب الٹ دیئے اور حق وباطل کے درمیان ایک ایسی لکیر کھینچ دی کہ قیامت تک فاسق وفاجر حکمرانوں کو ذلیل ورسوا ہوتے رہیں گے۔

امام حسین ؑ نے دین محمدی کے سنہرے اقدار کی بحالی اور انسانیت کی بقا کیلئے وقت کے فاسق و فاجر حاکم کیخلاف قیام کیا اور قیامت تک آزادی وحریت کے پرستاروں کیلئے ایک تابندہ مثال قائم کی۔آج کربلا کی اس لازوال قربانی سے سبق لیتے ہوئے دنیا کے ظالم و استکباری قوتوں کیخلاف امام عالی مقام کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر قیام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جن حکمرانوں کے ہاتھ ظلم سے رنگین ہیں، محرم کے آغاز سے ہی ان پر لرزہ طاری ہوتا ہے اورایک انجانے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جس دن دنیاوالوں کو حسین ؑ کی معرفت حاصل ہوجائے زمانے کے فرعونوں کے تخت الٹ دیے جائینگے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں حسین ؑ کی حاکمیت قائم ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری