پاکستان کےعوام کو جلد خوشگوارتبدیلی کا احساس ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب


پاکستان کےعوام کو جلد خوشگوارتبدیلی کا احساس ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کے پرامن اور روشن مستقبل کا ضامن ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیرکے لیے سب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نیا پاکستان خودمختار، معاشی طورپرمضبوط ، ترقی یافتہ اورخوشحال ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیرمیں پنجاب سبقت لے گا، صوبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پرشب وروزکام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا وژن پاکستان کے پرامن اور روشن مستقبل کا ضامن ہے جبکہ 100 روزہ ایجنڈے پرہونے والی پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات حکومتی ترجیحات ہیں، ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری