واٹس ایپ پر 'ڈارک موڈ' جلد دستیاب ہوگا


واٹس ایپ پر 'ڈارک موڈ' جلد دستیاب ہوگا

سماجی رابطہ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر ’ڈارک موڈ‘ جلد متعارف ہونے والا ہے جس سے صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ اسکرین کی روشنی ہلکی کر کے چیٹ کر سکیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،حال ہی میں 'وا بیٹا انفو' نے صارفین سے ٹوئٹ شیئر کی جس میں خوشخبری دی کہ واٹس ایپ ’ڈارک موڈ‘ فیچر پر کام کررہا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا تھا کہ حال ہی میں ہونے والی اپڈیٹس میں بہت سی خفیہ ہیں اس لیے انتظار کیجیے، امید ہے وہ تمام صارفین (اینڈرائڈ اور آئی فونز) کے لیے باآسانی قابل استعمال ہوگا۔  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری