امریکا اور پاکستان کے درمیان تلخیوں کی وجہ چین ہے، پینٹاگون کی رپورٹ


امریکا اور پاکستان کے درمیان تلخیوں کی وجہ چین ہے، پینٹاگون کی رپورٹ

پینٹاگون سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ چین اپنے دیرینہ دوست ممالک میں اضافی فوجی اڈے قائم کرنے کی کوشش کرے گا جیسا کہ پاکستان، جو اس سے قبل بھی غیر ملکی افواج کی میزبانی کرچکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،دستاویزات سے اندازہ ہوتا ہے کہ امریکا کو یہ خوف ہے کہ اس کی گرفت پاکستان پر رفتہ رفتہ کم ہوتی جارہی ہے۔

 امریکی خدشے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ پاکستان میں بننے والے چینی منصوبے ’ون بیلٹ، ون روڈ‘ پر چین اور امریکا کے مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

امریکا کو اس بات پر تشویش ہے کہ چین عالمی اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے قرضوں کے جال میں پھانسنے والی پالیسی پر عمل کر رہا ہے، جس میں وہ دیگر ممالک کو ایسے منصوبوں کے لیے قرض فراہم کرتا ہے جس کے اخراجات وہ خود نہیں اٹھاسکتے جبکہ چین نے اسے محض مغربی پروپیگنڈا قرار دیا۔

خیال رہے کہ 2012 سے 2016 تک چین ہتھیار فروخت کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا تھا، جس کی کُل 20 ارب ڈالر کی فروخت میں سے 8 ارب ڈالر کے ہتھیار ایشیائی ممالک اور خاص طور پر پاکستان کو فروخت کیے گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری