عمران خان آج سعودی عرب پہنچیں گے


عمران خان آج سعودی عرب پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پر منگل کو سعودی عرب پہنچیں گے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،آج وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے ملاقات اور عمرہ ادا کریں گے۔خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے اور اگلے دن واپس آجائیں گے۔ وزیراعظم سعودی عرب کی دعوت پر جا رہے ہیں_

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے میں عمرہ بھی ادا کریں گے۔ روضہ رسول اللہ(ص) پر حاضری دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے سے واپسی پر متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے_

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری