صوبہ الحدیدہ پر سعودی لڑاکا طیاروں کی شدید بمباری، متعدد نہتے مسلمان شہید یا زخمی


صوبہ الحدیدہ پر سعودی لڑاکا طیاروں کی شدید بمباری، متعدد نہتے مسلمان شہید یا زخمی

یمن کے صوبہ الحدیدہ کی بندرگاہ کے قریب سعودی اتحادی افواج کے لڑکا طیاروں نے شدید بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسکائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کی غرض سے ایک بار پھر شدید بمباری کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ کے چاروں طرف سے حملوں کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز غیرملکی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کا دفاع کسی بھی صورت کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے افسران کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت سے گزشتہ 3 برس میں تقریباً 6 ہزار 660 شہری شہید اور 10 ہزار 500 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے ایسے جھگوں کو نشانہ بنایا جہاں کسی قسم کا کوئی عسکری خطرہ بھی نہیں تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں