نہتے فلسطینی مسلمانوں پر صہیونی فوج کے حملے جاری مزید 2 شہید


نہتے فلسطینی مسلمانوں پر صہیونی فوج کے حملے جاری مزید 2 شہید

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے مغربی کنارے میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 2فلسطینی مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی غاصب فوج کے لڑاکا طیاروں نے آج علی الصبح غزہ کی پٹی کی سرحد پر وحشیانہ بمباری کرکے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
صہیونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کچھ مشکوک افراد دیکھے گئے جو اسرائیلی فوج کی طرف بڑھ رہے تھے جنہیں روکنے کے لئے فضائی کارروائی کی گئی۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے پر زمینی اور فضائی حملہ روز کا معمول بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

 

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں