پیپلزپارٹی کی جانب سےکالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع


پیپلزپارٹی کی جانب سےکالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم متنازع ڈیم ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم کو متنازع قرار دیتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔
کالا باغ ڈیم کے خلاف قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی تین مرتبہ کالا باغ ڈیم کے خلاف متفقہ طور پر قراردادیں منظور کرچکی ہے سندھ کے عوام کالا باغ ڈیم کے خلاف ہیں وہ اس منصوبے کی تعمیر ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت اور زراعت کو نقصان پہنچائے گا۔کالا باغ ڈیم کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے لہذا قومی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی ڈیم تعمیر نہ کیا جائے۔
قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر اگر آرٹیکل چھ کا اطلاق ہوتا ہے تو سب سے پہلے وہ گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری