پنجاب حکومت کا 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان


پنجاب حکومت کا 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ وفاق کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے رپورٹ تیار کرنا شروع کردی جب کہ سرکاری محکموں سے گاڑیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنا شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ استعمال کرنے کے ریٹ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی مد میں 3 سے 5 روپے فی کلومیٹر اور جیپ چلانے پر 10 سے 15 روپے فی کلو میٹر چارجز وصول کیے جائیں گے۔
سرکاری بس کو پرائیویٹ استعمال کرنے کے لیے شادی کے موقع پر 30 سے 40 روپے فی کلومیٹر لاگو کیے گئے ہیں جب کہ بس تاخیر کا شکار ہونے پر 300 روپے فی گھنٹہ چارجز ادا کرنے ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری